حیدرآباد۔24۔مارچ(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر شوبھا ناگی ریڈی
جو پارٹی کے سینئر لیڈر اور ضلع رنول کے آلا گڈہ سے اس پارٹی کے امیدوار
بھی ہیں کل رات ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ابتدائی طبی
امداد کے بعد فوری حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل
منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے
مطابق انکی کار تین مرتبہ الٹ جانے کی وجہ سے انکی بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
وہ نندیال میں پارٹی کے انتخابی جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے واپس لوٹ رہیں
تھیں۔دواخانہ کے ذرائع کے مطابق انکینحالت تشویشناک ہے۔اور انہیں سانس لینے
میں تکلیف ہو رہی ہے۔